۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے راولپنڈی میں القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا  مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی نسل کشی پر عالمی سطح پر بھرپور ردعمل دینا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: فلسطین کے لئے پوری امت مسلمہ ہاتھوں میں ہاتھ دئے متحد کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اب یہ مسلم حکمرانوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کے لئے عملی قدم اٹھائیں اور جو مسلم حکمران غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات بڑھانے کی کوششوں میں مگن اور غزہ میں مظالم پر خاموش ہیں انہیں بھی غیرت عملی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: فلسطینیوں کا بے گناہ خون عنقریب رنگ لائے گا اور غاصب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، قبلہ اول بیت المقدس آزاد ہوگا اور دنیا میں امن کا بول بالا ہو گا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پشت پر امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .