۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان:

حوزه/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ وخلیج فارس میں امریکا و اسرائیل کی جارحیت اور جنگی جنون سے دنیا کاا من تباہ ہوگا مگر صیہونی ریاست بھی خطرہ میں پڑ جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ قبلہ اوّل اُمت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے ، اور صیہونی ریاست کا بیت المقدس پر تسلط اور غزہ میں ظلم وستم ناقابل برادشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ وخلیج فارس میں امریکا و اسرائیل کی جارحیت اور جنگی جنون سے دنیا کاا من تباہ ہو گااور صیہونی ریاست بھی خطرہ میں پڑ جائے گی ، ان نازک حالات میں عالم اسلام متحدہوجائے اورعالم اسلامی یہود و نصاریٰ کی مسلم ممالک پر جارحیت روکنے میں کر ادار ادا کرے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ امریکہ منصوبہ بندی کے تحت بیت المقدس پر قابض ناجائز صیہونی ریاست کو مضبوط کرنے کےلئے مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے اورمنصوبہ بندی کے تحت امریکہ اور یہودی لابی مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک طرف امریکہ کا ہدف ایران کو اپنے آگے جھکانا ہے اور دوسری جانب مسلم عرب ممالک کے معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا مقصودہے ۔لہذا مسلم ممالک یہود و نصاریٰ کی اس سازش کو سمجھیں اور آپس میں لڑنے اور ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی بجائے آپس کے اختلافات و معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔اس لئے کہ ٹرمپ کا جنگی جنون فقط اسرائیل کو خطے میں مضبوط کرنے،گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے اور اسرائیل کو خطے کی چوہدراہٹ دینے کےلئے ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پوری مسلم اُمہ اس خطے میں اسرائیل کی مخالف ہے ، اس سال مشرق وسطیٰ کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری دنیا میں یوم القدس بھر پور انداز سے منایا جائے اس لئے کہ حالات اس دفعہ کچھ مختلف ہیں ۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہے کہ پہلے امریکہ عراق اور افغانستان سمیت دیگر مسلم ممالک پر چڑھائی کر چکا ہے اور اب اس کا پروگرام ہے وہ ایران کو تنہا کرکے اس پر چڑھائی کرے۔ امریکا اور اسرائیلی نے صلیبی جنگیں شروع کی ہوئی ہیں اور وہ منصوبہ بندی کے ساتھ ایک ایک کرکے مسلمان ممالک کو ٹارگٹ کریں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین عارف واحدی کامزید کہنا تھا کہ انشااللہ امریکہ کو نہ تو افغانستان میں اور نہ ہی عراق میں فتح ہوئی اور اب آکر خلیج میں جنگ کے شعلے بھڑکائے گا تو اس کی سپر پاورکی اتھارٹی بھی خطرے میں پڑ جائے گی اور شرمندگی اُٹھانا پڑے گی ۔ لہذااس گھمبیر صورتحال پرقابو پانے کےلئے اور دنیا کا امن برقرار رکھنے کےلئے اور دنیا کو تباہی سے بچانے کےلئے دنیا بھر کے دیگر تمام ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیاکو خطرناک جنگ کی جانب جانے سے بچایا جاسکے ۔  

تبصرہ ارسال

You are replying to: .