۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ایران

حوزہ/ اب موقع ہے کہ باقی مسلم ممالک فلسطین اور ایران کے تئیں اپنی ذمہ دار ی نبھائیں اور دل وجان سے ان کی پشت پناہی کریں۔تاکہ جارڈن کی طرح خیانت کی ذلت ورسوائی کا منہ نہ دیکھیں چنانچہ خاص طور پر سعودی عرب کےلئے گزشتہ غلطیوں کے ازالہ کابہترین موقع ہے آج۔

تحریر: مولانا سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی | چھ مہینے سے اسرائیل غزہ کے نہتھے عوام کا بے دردی سے قتل عام کررہا ہے اور ستاون مسلمان ملک تماشا دیکھ رہے ہیں۔ اکیلا ایک ملک خدا کے سہارے فلسطینیوں کے ساتھ اپنا سب کچھ داو پر لگا کر صبر واستقامت کے ساتھ کھڑا ہوا ہے توقع تھی مسلم ملکوں سے کہ وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔ مگر ڈگڈگی بجتی رہی اور تماشا نہ ہوا!

اسرائیل پاگل کتے کی طرح غزہ پر امریکہ کی حمایت سے تابڑ توڑ حملے پر حملہ کئے جارہا ہے یہاں تک کہ دو ہفتے قبل دمشق میں ایران کے قونصل خانہ پربھی اسرائیل نے حملہ کردیا اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں مگر عالمی برادری میں سناٹا رہا،ایران نے اس جارحیت پر اسرائیل کے فوجی اڈوں پر چودہ اپریل دوہزار چوبیس کو دیر رات اپنی سرزمین سےحملہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ۔

1 ایران ایک غیور وجرات مند ملک ہے

2 مظلوموں کا حامی و مددگار ہے

3 عسکری قوت و توانائی میں کسی سے پیچھے نہیں ہے

4 حیدر کرار علی ابن ابی طالب وامام حسین علیھم السلام کی غیرت و حمیت کا مالک ہے

5 جنگ طلب نہیں مگر دشمنوں کے مقابلے میں کمزور وعاجز بھی نہیں ہے

6 عالمی پیمانے پر ھیبت وعظمت رکھتا ہے جو دیگر مسلم ممالک میں ندارد ہے

7 اسرائیل کمزور و ذلیل وخوار ایک غاصب ریاست ہے۔

اس لئےڈرنے کے بجاۓ آگے آنے اور متحدہ محاذ بنا کر امریکہ واسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی ضرورت ہے جس کی پہل ایران نے کردی۔

مسلم ممالک کی باری

اب موقع ہے کہ باقی مسلم ممالک فلسطین اور ایران کے تئیں اپنی ذمہ دار ی نبھائیں اور دل وجان سے ان کی پشت پناہی کریں۔تاکہ جارڈن کی طرح خیانت کی ذلت ورسوائی کا منہ نہ دیکھیں چنانچہ خاص طور پر سعودی عرب کےلئے گزشتہ غلطیوں کے ازالہ کابہترین موقع ہے آج۔ عام مسلمان سخت غم وغصہ کے ساتھ ساتھ حیرت میں ہیں کہ ان مسلم ممالک نے اپنی ذمہ داری کیوں نہیں نبھائی جبکہ دنیا بھر میں ایران کی واہ واہی ہورہی ہے ۔

خداوند متعال رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ کو عزت وعظمت اقبال واجلال مزید عطا فرمائے اور اس اسلامی ملک کی حفاظت فرمائے اور اسے دن دونی رات چوگنی ترقی دے اور جنایت کار آمریکا اسرائیل وخائن ممالک کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .