۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اسلام کا اصل چہرہ اور غیرت مند ملک ہے، مشرکین، منافقین اور کفار کو بتا دیا ہے کہ غیور مسلمان زندہ ہیں، امریکی اسرائیلی اور برطانوی چالیں ناکام ہوں گی اب بہت جلد غزہ کے مظلوم مسلمان فتحیاب اور اسرائیل تباہ و برباد ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ایران کے اسرائیل پر کامیاب حملے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اسلام کا اصل چہرہ اور غیرت مند ملک ہے۔ اس نے مشرکین، منافقین اور کفار کو بتا دیا ہے کہ غیور مسلمان زندہ ہیں۔ ان شاءاللہ امریکی اسرائیلی اور برطانوی چالیں ناکام ہوں گی، اب بہت جلد غزہ کے مظلوم مسلمان فتحیاب اور اسرائیل تباہ و برباد ہو گا۔

جامعہ النجف ڈسکہ میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں، یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کو حوصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ مسلمانوں کی دعائیں ہیں۔ اب امت مسلمہ کو چاہیے کہ ایران کا ساتھ دیں۔ مسلمان حکمران بزدلی اور غلامی کی زندگی چھوڑ کر اسلامی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں اور ایران کے قدم سے قدم ملا کر چلیں۔ یہ شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلد شاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر اور پیشین گوئی کے مطابق ایران عالم مشرکہ جنیوا بنے گا، جس کا آغاز امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں 1979ء میں رونما ہونیوالے اسلامی انقلاب کی شکل میں ہو چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .