۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب نے کہا کہ مسلمان ممالک کو کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آنا ہوگا اور مشترکہ جدوجہد سے مسلمان بھائیوں کو ظلم سے نجات دلانے ہوگی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ کشمیر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں، مسلمان ممالک مسئلہ کشمیر اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ موقف اختیار کریں اور ظالموں کے تسلط سے آزاد کرائیں۔

جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کشمیری مسلمانوں سے بھرہور اظہار یکجہتی کرنے کا دن ہے، کشمیر کے مسلمانوں پر ایک طویل عرصے سے ڈھائے جانے والے مظالم نے ظلم کی تاریخ لکھی ہے لیکن عالمی ادارے آج تک اس مسئلے پر اپنا منصفانہ کردار ادا نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آنا ہوگا اور مشترکہ جدوجہد سے مسلمان بھائیوں کو ظلم سے نجات دلانے ہوگی۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .