۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا، آج یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ(س) دخت رسول (ص)اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے رسمی طور پر افتتاح کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا، آج یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ(س) دخت رسول (ص)اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے رسمی طور پر افتتاح کیا جارہا ہے۔

اس تقریب سے پاکستان کے مختلف دینی اداروں کے نمائندے مختصر خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سمیت پاکستان کے علمائے کرام ،مذہبی اور سیاسی شخصیات جو کہ دینی اور سیاسی مراکز کے مدیر ہیں، کے ویڈیو اور مکتوب پیغامات کے کچھ منتخب حصے تقریب کے دوران نشر کئے جائیں گے۔بعد ازاں ان پیغامات کو وفاق ٹائمز کی سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اس تقریب میں، جو کہ ادارہ صحت کے حفاظتی اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے منعقد کی جا رہی ہے،محدود تعداد میں برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .