۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس

حوزہ/ کشمیر کا نام سنتے ہی ہماری آنکھوں کے سامنے مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کی تشدد شدہ لاشوں اور عصمت دری شدہ ماؤں بہنوں کا منظر آتا ہے جس سے ہمارا دل پارہ پارہ ہوجاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام ڈاکٹر وحید علی ساجدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا نام سنتے ہی ہماری آنکھوں کے سامنے مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کی تشدد شدہ لاشوں اور عصمت دری شدہ ماؤں بہنوں کا منظر آتا ہے جس سے ہمارا دل پارہ پارہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے فرمان’’ أحسن العدل نصرة المظلوم ‘‘ کا سہارا لیتے ہوئے کہا؛مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی تمام  تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کریں چونکہ مظلوم کی مدد کرنا عدالت کا بہترین مصداق ہے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں موجود انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے انصاف پسند 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر مظلوم کشمیری عوام سے اپنی دلی ہمبستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستا ن مشہد مقدس کی جانب سے5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب مولانا علی عمران مشہدی نے حاصل کی ،پاکستان کے قومی ترانے کے بعدنعتِ رسول مقبولﷺ کی سعادت جناب مولانا وحید حسین  لاشاری اور منقبت اہلبیت علیہم السلام کی سعادت جناب ذاکر اسدی اور جناب حسنین رضا صاحب نے حاصل کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .