۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امام بارگاہ ابوطالب حسن کالونی سکردو میں مرکزی سالانہ جشن میلاد حضرت زہرا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ/ امام بارگاہ ابوطالب حسن کالونی سکردو میں مرکزی سالانہ جشن میلاد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ ابوطالب حسن کالونی سکردو میں مرکزی سالانہ جشن میلاد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشان جشن کی صدارت صدر انجمن امامیہ سکردو حجہ الاسلام والمسلمین آقای سید باقر الحسینی اور علامہ سید ذیشان نجفی نے فرمائی جبکہ حجہ الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقار علی انصاری مدرس جامعہ الزہرا اس محفل کے مہمان خصوصی تھے۔ بلتستان کے مشہور شعرا نے اشعار کے ذریعہ سیدہ سلام اللہ علیہا سے عقیدت کا اظہار کیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ ذوالفقار انصاری نے اپنے خطاب میں مقام زہرا سلام اللہ علیہا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کے لیے حضرت فاطمہ اور مردوں کے لیے حضرت امام علی اور  حضرت امام حسن، حضرت امام حسین علیہم السلام جیسی ہستیوں کو آیڈیل اور نمونہ بنایا تاکہ بنی نوع انسان ان ہستیوں کے راستے پر چل کر کامیاب ہوسکے۔ اگر انسان  یورپ اور امریکہ کو اپنے لیے آئیڈیل اور نمونہ بنالے تو وہ دنیا اور آخرت دونوں میں خسارے میں رہے گا۔  

علامہ سید ذیشان نے خطاب میں فرمایا کہ ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ خدا نے ہمیں عاشق علی و فاطمہ بنا کے خلق فرمایا۔ لہذا اس نعمت کی حفاطت کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے عمل سے ہمیں یہ بات ثابت کرنی ہو گی۔

آغا باقر حسین الحسبنی نے صدارت خطاب میں فرمایا کہ 
 تین قسم کی خواتین ہیں جو کل قیامت میں حضرت زہرا سے محشور ہونگی؛ وہ عورت جو شوہر کی مالی تنگی کو تحمل کرے، وہ عورت جو شوہر کی بد اخلاقی کے مقابلے میں صبر سے کام لے اور وہ عورت جو اپنا مہر شوہر کو معاف کرے۔

آخر میں مشہور قصیدہ خواں حضرات نے گلہای عقیدت کے پھول نچہاور کۓ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .