۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ظہور مہدی مولائی

حوزہ نیوز ایجنسی |

اس عقیدہ سےکریں مدح وثنائے فاطمہ
جنت الفردوس ہے اجر ولائے فاطمہ 

صنف زن میں یہ شرف ہے بس برائے فاطمہ
مثل قول مصطفے ؛ حجت ہے رائے فاطمہ 

پورا قرآں فرش پر جبریل لے کر آگئے
عرش پر احمد گئے لیکن برائے فاطمہ
 
اہل قرآں جس کو کہتے ہیں صراط مستقیم
اس کا اک عکس جلی ہے نقش پائے فاطمہ 

متن " لولاک لما" سے ظاہر و ثابت ہے یہ
عالم امکاں بنا ہے بر بنائے فاطمہ 

گر رضی اللہ بننے کا تجھے ہے اشتیاق
اے مسلماں پہلے حاصل کر رضائے فاطمہ 

اسکو دنیا کی کوئی طاقت اٹھا سکتی نہیں
جس کو اپنی پاک نظروں سے گرائے فاطمہ 

چن لئے حوروں نے ترئین ارم کے واسطے
اشک جو تم نے مصلے پر بہائے فاطمہ 

لو تمنائے دل اعلام پوری ہوگئی
بن گئی عاشورہ ثانی ، عزائے فاطمہ 

رحمت حق کیوں برسنا چاہتی ہے جھوم کر
کیادعا کو ہاتھ ہیں اپنے ا ٹھائے فاطمہ 

عید ہوجائے سبھی ائمہ اطہار کی
ایک لمحہ کے لئے گر مسکرائے فاطمہ
 
سب سے پہلے مہدی عصررواں بعد ظہور
نصب فرمائیں گے کعبہ پر لوائے فاطمہ 

فرش ، مجلس کا بچھائے  اس لئے بیٹھا ہوں میں
تاکہ میرے گھر میں بھی تشریف لائے فاطمہ
 
پھر تو ظلم و جور سے اغماض شایستہ نہیں
جب نگاہوں میں مجسم ہے وغائے فاطمہ

اس لئے ہم کو کوئی طاقت مٹا سکٹی نہیں
چونکہ ہم شیعہ ہیں مصداق دعائے فاطمہ 

واقعی مولائی کہتے ہیں اسی کو اے ظہور
جسکی حب و دشمنی ہو بربنائے فاطمہ 

نتیجہ فکر: حجۃ الاسلام مولانا ظہور مہدی مولائی


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .