۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کشمیرکی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔کشمیری عوام کی جدوجہد نتیجہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اقلیتوں کے خلاف حکومت ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیاں اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کشمیرکی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔کشمیری عوام کی جدوجہد نتیجہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اقلیتوں کے خلاف حکومت ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیاں اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ہندوستانی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہ دینا بنیادی انسانی حقوق اور عالمی ادارے کے حکم کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ کشمیرکے مظلوم اور نہتے شہریوں پر ہندوستانی افواج ظلم کے پہاڑ تورنے میں مصروف ہے۔ نوجوانوں کا اغوا، عقوبت خانوں میں تشدد اور خواتین کی عصمت دری جیسے اذیت ناک واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔انسانی حقوق کی اس تذلیل پر اقوام عالم کی خاموشی بدترین بے حسی پر دلالت کرتی ہے۔ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو کشمیری عوام کی حمایت میں جاندار اورٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ چند روزہ یکجہتی کے اظہار سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔پوری قوم کشمیریوں کے لیے مسلسل آواز بلند کرتی رہے تاکہ اس جدوجہد کو ایک عوامی تحریک میں بدلا جا سکے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین قومی و بین الاقوامی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر سمینار، ریلیاں منعقد کرے گی۔مختلف ممالک میں قائم اقوام متحدہ کے دفاتر کو کشمیر سے متعلق یاداشت بھی پیش کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .