حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ یوتھ کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنا تمام حریت پسند افراد کا اصولی، اخلاقی اور جمہوری فریضہ ہے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ آج ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے آج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع ہر دور میں ظالموں سے نبردآزماء اور ہمیشہ مظلوموں کے حامی و مدد گار رہاہے۔ ہم صرف آج کے دن ہی نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی تک ہر پلیٹ فارم پر کشمیری مظلوموں کی صدائے احتجاج کو بلند کرتے رہیں گے۔