حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پہ اپنے خصوصی بیان میں فرمایا کہ جب تک کشمیریوں کے مسائل حل نہیں ہونگے پورے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چند دفعہ متفقہ قراردادوں کو پاس کرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسلسل خاموشی اور بے حسی کا شکار ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیمیں اور او آئی سی کا کردار ان کی بے حسی کے باعث مزمت اور حیران کن ہے۔
مزید کہا کہ کشمیریوں کا درد اور دکھ اگر دنیا محسوس کرتی تو آج انسانیت مشکلات سے دوچار نا ہوتی کشمیر میں لاک ڈاون تھا تب کسی نے حرکت نا کی کرونا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
آخر میں کہا کہ معصوم کا فرمان مظلوم کے حامی اور ظالم کی مذمت مومن کا شیوہ ہے اور یہ قول انسانیت کے لیے درس ہے دعا ہے اللہ تعالی کشمیریوں کی مشکلات آسان فرمائے۔