۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ایران کے شہر قم المقدس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد

حوزہ/ ایران کو اسلامی انقلاب نے تبدیل کیا ہے، ورنہ انقلاب سے پہلے کا ایران کفار کا مطیع تھا۔ ایران کا اسلامی انقلاب چونکہ قرآنی تعلیمات پر مبنی ہے، اس لئے اس کے ثمرات دنیا بھر کے مستضعفین تک پہنچ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم نے کیا۔ کانفرنس ہال میں موجود حاضرین سے مرکزی امیر جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے آنلائن خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ دو عالم حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ان کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اسلامی انقلاب نے تبدیل کیا ہے، ورنہ انقلاب سے پہلے کا ایران کفار کا مطیع تھا۔ ایران کا اسلامی انقلاب چونکہ قرآنی تعلیمات پر مبنی ہے، اس لئے اس کے ثمرات دنیا بھر کے مستضعفین تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ صرف ایران کھڑا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔ مسلمانوں کو تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں کے مظالم پر ہمارا دل نہیں دکھتا تو ہمیں اپنے ایمان کے بارے میں شک کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالم اسلام کے سکوت اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .