۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله علماء در نشست بانوان فرهیخته تقریبی استان

حوزہ/ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: پڑھی لکھی مسلمان خواتین وحدت اسلامی کا بہترین نمونہ بن سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علماء نے حضرت فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی میلاد اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے ایام کی مناسبت سے صوبہ کرمانشاہ کی تعلیم یافتہ شیعہ سنی خواتین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: شیعہ اور اہل سنت کے درمیان بہت زیادہ مشترکات ہیں اور ایرانی خواتین دنیا کے لیے وحدت اسلامی کا بہترین نمونہ بن سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مرد اور عورت ایک دوسرے کو کامل کرتے ہیں اور معاشرے کی ترقی کے لئے بھی مرد اور عورت کا کردار بہت اہم ہے اور اگر معاشرے میں اسلامی نمونے تلاش کر کے جوانوں کو ان سے آشنا کیا جائے تو وہ معاشرہ فلاح اور خوشبختی حاصل کرے گا۔

آیت اللہ علماء نے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا کامل نمونہ اور انسان کامل قرار دیتے ہوئے کہا: اگر حضرت صدیقہ طاہرہ(س) کے اقوال اور کردار کو نمونہ بنایا جائے تو ایک صالح اور بااخلاق معاشرہ تشکیل پائے گا کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں جس چیز کی کمی ہے وہ اخلاق اور روحانیت ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا:عالمی استعمار کو شیعہ اور سنی سے کوئی کام نہیں ہے۔ اس کا ہدف اسلام ہے۔ وہ بس چاہتا ہے کہ معاشرہ میں اسلام کا عمل دخل نہ ہو۔

یاد رہے کہ نمائندہ ولی فقیہ کی گفتگو سے پہلے صوبہ کرمانشاہ کے چند اہل سنت خواتین نے بھی تقاریر کیں اور اپنا نقطۂ نظر بیان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .