۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جلسه طلاب و فضلای استان همدان

حوزہ / ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: علماء اور فضلاء کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں اور لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ میں رہیں۔ بسا اوقات بعض نوجوان ایسے طالب علم کو نہیں جانتے جس سے وہ اپنی بات کر سکیں، جو کہ ایک کمزوری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین شعبانی نے شہرک مہدیہ، قم المقدس کی مسجد امیرالمومنین (ع) میں صوبہ ہمدان کے طلاب اور علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: تعلیم و تدریس کے لیے قم المقدس میں ہونا بہت مناسب ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ علماء سے محروم علاقوں میں لوگوں، جوانوں اور نوجوانوں میں دینِ مبینِ اسلام کی تبلیغ بھی بہت زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: علماء اور فضلاء کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں اور لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ میں رہیں۔ بسا اوقات بعض نوجوان ایسے طالب علم کو نہیں جانتے جس سے وہ اپنی بات کر سکیں، جو کہ ایک کمزوری ہے۔

صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: طلباء اور علماء کے فرائض میں سے ہے کہ وہ ہر وقت تبلیغِ دین کے لئے آمادہ رہے اور جب بھی کسی بھی جگہ پر اس کی ضرورت ہو تو وہ اپنے آپ کو لوگوں اور دین کی خدمت کے لئے پیش کرے۔

علماء کا نوجوانوں کے ساتھ رابطہ انتہائی ضروری ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .