۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین راشد یزدی

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین راشد یزدی نے کہا: جو شخص خدا کے لئے ہے کوئی عمل انجام دیتا ہے تو اس کا عمل باقی رہتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دینی علوم کے استاد حجت الاسلام و المسلمین محمد کاظم راشد یزدی نے عشرہ وقف کی مناسبت سے صوبہ یزد کے علماء اور مساجد کے خطباء کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: علماء کی ذمہ داریاں بہت زیادہ سنگین ہیں۔ ملت ایران نے گذشتہ چند دہائیوں میں دین اسلام اور انقلاب اسلامی کی ترقی کے لئے بہت زیادہ زحمتیں برداشت کی ہیں۔

اس نامور عالم دین نے کہا: ہمیں ہر کام میں ہمیشہ اخلاص اور خدا کو نظر میں رکھنا چاہیے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ عالم برزخ کے لئے ہمارے پاس سرمایہ ہو تو ہمارے ہر عمل میں اخلاص ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا: جو شخص خدا کے لئے کوئی کام انجام دے گا اس کا کام باقی رہے گا۔ ہمیں ہمیشہ تمام کاموں کو خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کے لئے انجام دینا چاہئے اور اگر ہم عالم برزخ کے لیے سرمایہ چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے کاموں میں اخلاص پیدا کرنا ہو گا۔

انہوں نے اربعین کے موقع پر لوگوں کے کربلا کی طرف پیدل سفر کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: گذشتہ چند سالوں میں اس مقدس سفر میں کروڑوں کی تعداد میں زائرین ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی شرکت اسلام اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی نابودی کی راہ ہموار کرے گی۔

حجت الاسلام و المسلمین راشد یزدی نے کہا: دشمنان اسلام نے اربعین سید الشہداء علیہ السلام کے اس عظیم اجتماع کی اہمیت کو کم کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن خداوند متعال اور ائمہ طاہرین علیھم السلام کے لطف و کرم سے دشمن نے اس عظیم اجتماع کی اہمیت کو کم کرنے کی جس قدر کوشش کی لوگوں نے اتنی ہی زیادہ تعداد میں اس اجتماع میں شرکت کی ہے اور ہر سال اس اجتماع میں شامل ہونے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .