حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت عبدالعظیم حسنی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج اہل علم اور محکم اسلامی کتب کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ زبانِ روز میں اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا: آج یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ توقع ہے کہ طلباء اور فضلاء دنیا کے مسائل روز سے آگاہ ہوں گے اور امر تبلیغ کے ذمہ دار افراد ملک اور بیرون ملک میں تبلیغ دین پر خصوصی توجہ دیں گے۔
حرم حضرت عبدالعظیم حسنی کے متولی نے کہا: اس سلسلہ میں حرم میں حضرت عبدالعظیم حسنی دارالحدیث انسٹیٹیوٹ، طلباء اور فضلاء سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔