۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر | دیدار هیأت رئیسه مجمع نمایندگان طلاب با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے کہا: حوزہ علمیہ کے طلباء اور فضلاء کی خدمت امام زمانہ (عج) کی خدمت شمار ہوتی ہے کیونکہ وہ امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ نوری ہمدانی نے طلباء اور فضلاءِ حوزہ علمیہ قم کے نمائندہ بورڈ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا: حوزہ علمیہ کے طلباء اور فضلاء کی خدمت امام زمانہ (عج) کی خدمت شمار ہوتی ہے کیونکہ وہ امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا: بزرگ علماء سے ارتباط اور طلباء سے ملاقاتیں بہت ضروری ہیں اور آپ کو چاہیے کہ حوزہ علمیہ کے ممتاز طلبہ کو معاشرے میں متعارف کروائیں تاکہ اسلامی معاشرہ انہیں پہچان اور ان سے صحیح استفادہ کر سکے۔

طلابِ دین کی خدمت، امام زمانہ (عج) کی خدمت ہے: آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے حوزہ علمیہ قم کے نمائندہ بورڈ کی فعالیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم کا نمائندہ بورڈ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے قائم ہوا تھا اور رہبر معظم انقلاب کی تاکید سے اس کی فعالیت کو جاری رکھا گیا ہے۔ آج یہ اپنے نویں دور کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کے مختلف مسائل، تعلیمی منصوبوں اور ان کے نظریات کی پیروی کرنے کو اپنے لئے باعثِ افتخار سمجھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .