۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر عباسی کا دورۂ جامعۃ الکوثر اسلام آباد

حوزه/ ان دنوں جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی العالمیہ دنیا بھر سے دینی تعلیم کے حصول کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران جانے والے تشنگان علوم قران وعترت کو اپنی آغوش تعلیم و تربیت جگہ دیتی ہے اور جہاں بھر میں علوم القران و اھل بیت علیہم السلام کی ترویج کا فریضہ بخوبی نبھا رہی ہے، جبکہ جامعہ الکوثر نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے اندر دینی مدارس میں علمی سطح اور معیار تعلیم کو بلند کرنے اور طلاب علوم دینیہ کو خود اعتمادی کے ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق بھر پور علمی قابلیت کے ساتھ میدان خدمت میں اتارنے کی ایک مسلسل اور کامیاب کوشش کا استعارہ ہے۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

تفصیلات کے مطابق، جامعہ المصطفی کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر عباسی نے المصطفی آڈیٹوریم جامعہ الکوثر میں طلاب کوثر سے خطاب کیا اس مختصر مگر مفید پروگرام میں طلاب کرام کے علاوہ جامعہ الکوثر کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

طلاب کرام کی جانب سے تلاوت کلام مجید اور ولادت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کی مناسبت سے ایک عربی ترانہ پیش کیا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

علامہ انور نجفی نے شیخ الجامعہ کے زیر سرپرستی تعلیمی میدان میں اس جامع نظام کا ذکر کیا کہ جس میں طالب علم چھٹی جماعت سے مدرسہ حفاظ القرآن سے اپنا تعلیمی سفر شروع کرتا ہے اور مدارس اہل بیت علیہم السلام سے ہوتا ہوا حوزہ علمیہ نجف الاشرف اور عصری تعلیم میں پاکستان کی معروف جامعات سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا بالکل منفرد نظام ہے، جو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے اثرات کا اب بخوبی ادراک کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

انہوں نے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کی جامعہ الکوثر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا، اس کے بعد علامہ ڈاکٹر علی عباسی نے خطاب کیا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

اپنے خطاب میں انہوں نے طلاب کرام کو موجودہ دور کی مشکلات و مسائل کو سمجھنے اور اپنے آپ کو کسی خاص ملک یا جگہ تک محدود کئے بغیر پوری دنیا کے لئے آمادہ و تیار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے علامہ شیخ محسن علی نجفی اور تمام اساتذہ و طلاب کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ الکوثر کی تعلیمی خدمات پر خوشی وسرور کا اظہار کیا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف سے ہوا اور بعد ازاں جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی اور ان کے وفد نے جامعہ الکوثر کی لائبریری کا دورہ بھی کیا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .