۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعۃ المصطفیٰ ہندوستان

حوزہ/ ہندوستان میں نمایندگی جامعة المصطفی کی جانب سے الحاق شدہ اور کوآپریٹو مدارس میں ہفتہ وار حفظ کے مقابلوں کے پانچویں مرحلے کا انعقاد جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں نمایندگی جامعة المصطفی کی جانب سے الحاق شدہ اور کوآپریٹو مدارس میں ہفتہ وار حفظ کے مقابلوں کے پانچویں مرحلے کا انعقاد جاری ہے۔

ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کی جانب سے تمام مدارس میں مسلسل اور باہمی تعاون کے ساتھ ہفتہ وار حفظ کا منصوبہ لاگو کیا جاتا ہے، اس منصوبے میں طلبہ ہر روز دو سے تین سطریں حفظ کرتے ہیں، نتیجہ میں ایک ہفتہ کے دوران ایک صفحہ تمام تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ آسانی سے حفظ کیا جاتا ہے اور بیس ہفتوں کے اندر قرآن پاک کا ایک حصہ حفظ کر لیتے ہیں۔

ان حفظ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر دس ہفتے بعد ایک مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں حصہ لینے والوں کو دس ہزار، سات ہزار اور پانچ ہزار ہندوستانی روپے کے نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔ قرعہ کے ساتھ ان انعامات کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ ان مقابلوں میں ایک قابل ذکر تعداد شرکت کرتی ہے۔

ایرانی نئے سال کے آغاز کے موقع پر اس آن لائن مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اور اب یہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز تک جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .