۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سرپرستِ جامعۃ المصطفی (ص) کے پاکستانی علمی مراکز کے ساتھ علمی تعاون کو وسعت دینے کے منصوبوں پر دستخط

حوزہ / جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اس ملک کے علمی و تحقیقی مراکز اور یونیورسٹیز کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اسلام آباد میں اس ملک کے مختلف علمی و تحقیقی مراکز اور یونیورسٹیز کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پاکستان کی ممتاز یونیورسٹیز بشمول GC، جامعہ نعیمیہ اور منہاج القرآن کے ساتھ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔ جن کا بنیادی ایجنڈا مشترکہ علمی و تعلیمی منصوبوں علمی و تحقیقی تعاملات اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی نے کہا: جامعۃ المصطفی (ص) العالمیہ نے پاکستان میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ دو سو بین الاقوامی علمی مراکز اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے معاہدے کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا: ان معاہدوں سے پاکستانی تعلیمی مراکز اور علماء کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ملکوں کے درمیان قریبی تعاون میں بھی مدد ملے گی۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی اور ہمسایہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: دونوں دوست ممالک عالم اسلام کے اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام کی سب سے اہم ضرورت اتحاد و وحدت ہے اور مسلم ممالک کو درپیش خطرات میں سب سے اہم مسئلہ تفرقہ و اختلاف ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں مختلف قبیلوں، نسلوں سمیت مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خوش قسمتی سے اس ہمسایہ ملک کے اشرافیہ اور علمائے کرام میں اتحاد و وحدت کے معاملے میں سنجیدہ جذبہ بھی پایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .