۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ڈاکٹر علی عباسی

حوزہ/ شیخ الجامعہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امت واحدہ پاکستان کے تحت 40 رکنی وفد کا فکری و سیاحتی دورہ چوتھے روز میں داخل ہوگیا،چوتھے روز بھی ایران کے علمی و تحقیقی مراکز اور جید مذہبی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔ایران کی معروف عالمی جامعة المصطفی کا خصوصی دورہ بھی کیا گیا۔

انقلاب اسلامی ایران کسی ایک مسلک یا علاقے کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کا ترجمان ہے، ڈاکٹر علی عباسی

اس موقع پر شیخ الجامعہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی حجةالاسلام والمسلمین علی عباسی نے وفد سے خصوصی گفتگو بھی کی۔انہوں نے گفتگو میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کسی ایک مسلک یا علاقے کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کا ترجمان ہے، ڈاکٹر علی عباسی

انہوں نے مزید کہا کہ فروری کا مہینہ ہمیں انقلابِ اسلامی ایران کی سالگرہ کی یاد دلاتا ہے۔ ایران میں انقلاب کسی ایک مسلک یا علاقے کا نہیں عالمِ اسلام کا ترجمان ہے۔ہم نے فلسطین کاز کے لیے مظلوم مسلمانوں کی کھلم کھلا حمایت کی اور امت مسلمہ کے خائنوں نے اسرائیل کی حمایت کی اور فلسطین کاز کو نقصان پہنچایا لیکن ایران نے فلسطین کی حمایت کو ترک نہیں کیا اور ہر قیمت ادا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .