امت واحدہ پاکستان
-
کویٹہ میں شہید حسن نصراللہ کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد؛
خون شہید نصراللہ کا اثر، اسرائیل کی شکست کی نوید اور امت کی یکجہتی، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر وعدہ صادق 2 کے زبردست اور بھرپور براہ راست حملے کے ذریعے دنیا پر ثابت کردیا کہ محور مقاومت امت کے دلوں کی ترجمان ہے۔ یہ حملہ دنیا کے ہر مسلمان کے دل کی آرزو اور مستقبل میں مقاومتی محاذ کی صہیونیت پر فتح کی نوید تھا۔
-
مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں،بلکہ نظریاتی ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے یومِ نکبہ کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں، بلکہ نظریاتی ہے۔ یہ قیام اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہے، جس کی بنیاد غیر منصفانہ پالیسیز پر رکھی گئی ہے۔
-
نوجوانوں کی توانائی کو درست سمت دینے کا نتیجہ تحریک و بیداری ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ لاہور میں فکری نشست سے خطاب میں امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتوں کے اہداف میں سے ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وہ اپنے علاوہ باقی ممالک کو ہمیشہ انتظار کی کیفیت میں رکھیں۔ ایسی کیفیت جس کے نتیجہ میں آج کا نوجوان معاش، شادی اور خواہشاتِ نفسانی کی فکر میں الجھا رہے اور اسے دیگر امور پر سوچنے اور کچھ کرنے کا موقع ہی نہ ملے۔ بالآخر وہ ملکی پالیسیز اور سیاست سے لاتعلق ہو کر آسائشوں کے حصول کیلئے مشینی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگا۔
-
اسلام آباد میں تکفیریوں کی تقریر سے واضح ہوگیا پارہ چنار کے مسلمانوں کا قاتل کون ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ایک فرقہ پرست تکفیری اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں ماراجائے تو قاتل کو انہی کی صفوں میں تلاش کرنے کی بجائے کیا دھشتگرد قاتل جماعت کو پاراچنار کے بے گناہ درجنوں مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دینی چاہئیے؟۔
-
فلسطین کے مستقبل سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزه/ لاہور پاکستان میں امتِ واحدہ پاکستان کے زیر انتظام "قومی فلسطین کانفرنس" کا انعقاد ہوا جس کی صدارت فورم کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کی، جبکہ مختلف شعبوں اور تنظیموں سے وابستہ حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
علامہ امین شہیدی:
صحابہ و اہلبیت (ع) کے نام پر توہین صحابہ بل کے پیچھے فکر نجس بھی ہے اور ڈاکو بھی
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ بل جیسے چوری کاہے اسے پیش کرنے والا بھی سب سے بڑا چور ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
امام خمینیؒ نے انبیاء کے کردار کو اپنا کر لوگوں کی طاقت سے لوگوں کی نجات کا راستہ ہموار کیا: علامہ امین شہیدی
حوزه/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے آئی ایس او پاکستان کے تحت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی رحلت کا وقت حقیقی معنوں میں ہمارے لئے یتیمی کے ایام کا آغاز تھا۔
-
اہل بیت (ع) سے محبت اور دوستی ہمارا نکتۂ اتحاد ہے/ پاکستانی شیعہ اور سنی علماء کی باہمی اور موثر تعامل پر تاکید
حوزہ / پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام، محققین اور دانشور حضرات پر مشتمل 40 رکنی وفد نے حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے منعقدہ تعارفی نشست کے دوران شیعہ اور اہلسنت کے درمیان باہمی رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے شکوک و شبہات کے خاتمے کا سبب قرار دیا۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی جماعت الحکمت کے سربراہ سید عمار الحکیم سے ملاقات:
اسلام ہمارا فخر ہے دوسروں کا احترام کرنا چاہیے، کسی کی تحقیر نہیں کرنی چاہیے
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے چالیس رکنی وفد نے علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں عراق کی نمایاں پارلیمانی جماعت الحکمت کے سربراہ سید عمار الحکیم سے ملاقات کی۔
-
جو عمل معاشرے میں دراڑ پیدا کرے وہ کسی صورت جائز نہیں / تکفیری لبادے میں چھپے ہوئے بظاہر مسلمان چہروں نے پاکستان کے شیعہ سنی عوام کو بہت نقصان پہنچایا
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة الاسلام علامہ محمد امین شہیدی نے عراق پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی سپیکر اور سربراہ مجلس اعلیٰ اسلامی ڈاکٹر الشیخ ھُمام حمودی سے خصوصی ملاقات کی۔
-
حجة الاسلام والمسلمین عماد کاظم:
ہم سب اہلبیت (ع) کی محبت میں یکجا اور متحد ہیں
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد نے کاظمین (بغداد) میں امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے حرم مطہر سے متصل مجلس مکتبہ الجوادین کے مکتبہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔
-
امتِ واحدہ پاکستان کے وفد کا سفرِ ایران کا پہلا مرحلہ مکمل / عُشاقِ مصطفی (ص) کا قافلہ عراق روانہ
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے 40 رکنی وفد کے دورہ ایران کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ دوسرے مرحلہ میں زائرین عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے تہران سے نجف روانہ ہوگئے۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ:
اتحاد بین المسالک کے لیے مکالمہ اور باہم مضبوط ارتباط ضروری ہے: ڈاکٹر مہدی موسوی
حوزہ/ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین میں علمی اختلافات نہیں بلکہ عدم ارتباط ،اتحاد میں رکاوٹ ہیں۔ اگر تمام مسالک کے علمائے کرام ایک دوسرے سے روابط کو بڑھائیں اور مکالمہ ہوتا رہے تو عملی طور پہ اتحاد ممکن ہے۔دونوں طرف کے شدت پسندوں کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ان کی حوصلہ شکنی کریں۔ برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہلسنت کی تعلیمات میں اختلافات موجب تکفیر ہرگز نہیں ہیں۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ سے ملاقات:
انقلاب اسلامی ایران کسی ایک مسلک یا علاقے کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کا ترجمان ہے، ڈاکٹر علی عباسی
حوزہ/ شیخ الجامعہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ملاقات:
تفرقہ بازی عالمِ اسلام کے لیے لمحہ فکریہ یے، مرجع تقلید
حوزہ / پاکستان کے اہلسنت علمائے کرام و سادات کرام کے 40 رکنی وفد نے قم میں ان سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ وفد کی سربراہی علامہ عباس وزیری نے کی۔
-
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات:
پاکستان اسلام کا قلعہ و اتحاد بین المسلمین اسکی پہچان ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن نواب
حوزہ / ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا: پاکستان کی شان اور آن صرف اور صرف اتحاد بین المسلمین سے جڑی ہے۔وحدت، وحدت اور وحدت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے ملاقات:
ایران عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی حکومت کے باعث ترقی کررہا ہے
حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام بحرانوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن سے ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا لیکن خوش قسمتی سے ملک دشمنیاں بالخصوص پابندیاں یکے بعد دیگرے بے اثر ہوتی جا رہی ہیں اور ملک میں امید کی راہیں کھل رہی ہیں۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر محمد حسن زمانی سے خصوصی ملاقات:
ایران میں اہلسنت عوام کو برابری کے سطح کے حقوق دیئے گئے ہیں
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے 40 رکنی وفد کی ایران کے شہر قم میں اہم شخصیات سے ملاقات کے سلسلہ میں دفتر تبلیغات اسلامی میں تقریب بین المذاہب کے مسئول ڈاکٹر محمد حسن زمانی سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
-
قم المقدسہ میں جشن مولود کعبہ و وحدت کانفرنس کا انعقاد:
مسلمان فرقہ اور بندشوں سے نکل کر امت واحدہ بن جائیں، حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری
حوزہ/ مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ اور بندشوں سے نکل کر ایک امت بن جائیں۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا حرمِ سیدہ فاطمہ معصومہ (س) قم کے بین الاقوامی شعبہ کا دورہ / شرکاءِ وفد کو تبرکات سے نوازا گیا
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد نے حرمِ سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے بین اقوامی شعبہ کا دورہ کیا۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا قرآن و حدیث یونیورسٹی قم کا مطالعاتی دورہ / شیخ الجامعہ ڈاکٹر مسعودی کی وحدتِ اسلامی پر خصوصی گفتگو
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد کو دارالحدیث مرکز موسسہ علمی و فرہنگی کتابخانہ و نمائشگاہ اور دیگر اہم شعبوں کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا ۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا مسجد مقدس جمکران اور پہلے اسلامی نظریاتی عجائب گھر "دین و دنیا میوزیم" کا خصوصی دورہ
حوزہ / وحدت و اتحاد اسلامی کے عملی مظاہرہ کا نمونہ "امت واحدہ پاکستان" کے 40رکنی وفد کی شکل میں آج کل ایران کے دورے پر ہے۔
-
"امت واحدہ پاکستان " کا چالیس رکنی وفد ایران عراق روانہ
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و سادات کرام کا سفرِ عشق زائرین عظام کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
-
توہین صحابہ بل کی منظوری اسمبلی ارکان کی نااہلی، کوتاہ فکری اور معارفِ دین سے عدم آشنائی کی بدترین مثال ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے توہینِ صحابہ بل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جو انٹرویو کی شکل میں پیشِ خدمت ہے۔
-
مکتب اہلِ بیتؑ بنی نوع بشر کی تربیت و نجات کا اہتمام کرنے والا مکتب ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ: اپنی خلقت کے مقصد کو سمجھنے اور زندگی کے اہداف کو معین کرنے کے لئے انسان کا تربیتی عمل سے گزرنا ضروری ہے اور تشیع وہ واحد مکتب ہے جو اس سلسلہ میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔
-
اسلام نے عورت کی گود کو شہداء کی تربیت گاہ قرار دیا: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ: اسلام نے عورت کے زمانہ جاہلیت کے تصور کو بدل کر اسے منفرد مقام عطا کیا۔ قرآن مجید نے ہمیں بتایا کہ انسان کی برتری کا معیار جنس نہیں بلکہ تقوی ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا علامہ امین شہیدی سے رابطہ غیر قانونی اقدام کی مذمت
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ایجنسیز کو ہمارے خلاف کسی ثبوت کی تلاش نہیں، کیونکہ وہ ہمیں جانتی ہیں۔ وہ صرف مظلوم مسنگ پرسنز کی حمایت کو جرم قرار دیکر اس عظیم کام سے ہمیں روکنا چاہتی ہیں، لیکن ہم سچائی اور حق کے راستے پر تا دمِ مرگ کھڑے رہیں گے۔ ایسی لاقانونیت اور غیر مہذب حرکتیں ہمیں مظلوم کی حمایت سے نہیں روک پائیں گی۔
-
امت واحدہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اہم اجلاس +تصاویر
حوزہ/ اجلاس میں برطانیہ اسرائیل اور یاسر الحبیب کے اشتراک کے سے بننے والی فلم کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک بھیانک سازش قرار دیا گیا اور اتفاق کیاگیا کہ یہ فلم مسلمانوں کو لڑانے اور فرقہ واریت کے فروغ دینےکیلئے بنائی گئی ہے جس کا شیعہ اور سنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔