۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے رہنماء کی مرکزی صدر آئی ایس او سے ملاقات

حوزہ/ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں مسئلہ فلسطین سمیت دیگر اہم قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے کشمیر اور فلسطین کاز کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم پنجاب کے دورہ جات ہر ہیں۔ انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں مسئلہ فلسطین سمیت دیگر اہم قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے کشمیر اور فلسطین کاز کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینی عوام کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام آج بھی قابض اور نسل پرستانہ صہیونی ریاست کے تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کا اپنے دفاع کے نام پر جارحیت کا نشانہ بنانا وطیرہ بن چکا ہے۔ خود ساختہ وزیرِاعظم کے جانے کے بعد بھی فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات صیہونی ایجنڈے کو واضح کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو ناجائز ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی تفتیش کرنی چاہیئے اور اسے جنگی مجرم قرار دیکر عالمی عدالتِ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیلی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا، اس دو ریاستی نظریئے کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

قائد اعظم اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر گھونپنے کی مانند ہے، جسے ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی، طاقتور فوج اور امریکہ سمیت مختلف مغربی ممالک کی ناجائز سرپرستی کے باوجود غزہ میں مزاحمت کاروں نے جس طرح صیہونی ریاست  کے طاقت کے بت کو پاش پاش کیا ہے، وہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کی فلسطین کاز کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .