۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، جب تک پاکستان میں غیرتمند مسلمان باقی ہیں، ہم کسی صورت اسرائیل کو بطور ریاست قبول نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، چند عرب ممالک نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا،جو شہدائے فلسطین سے غداری اور اُمت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے۔ عارف حسین الجانی کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان جمعہ کو ملک بھر میں "یوم نامظور اسرائیل" منائے گی، جس کے تحت پاکستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .