حوزہ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معروف شخصیت، خطیبِ اہل بیت علیہم السلام حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام؛
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ
عالِم کی موت عالَم کی موت ہے قولِ معصوم علیہ السلام
نامور خطیب اہل بیت علیہ السلام، عالم باعمل، ذاکر امام حسین علیہ السّلام، علمی و ادبی، دینی و اصلاحی گھرانے خانوادۂ اجتہاد کے نمایاں چشم و چراغ محترم و مکرم حکیم امّت مولانا مولانا ڈاکٹر سید کلبِ صادق نقوی کی رحلت کا دلی صدمہ ہوا۔
ہم سب اللہ کے لئے ہیں اور اسی کی جانب ہمیں بازگشت ہے (القرآن)
آپ کی خدمات دینیہ، عزائی، رفاہی، اور تعلیمی و تدریسی عبادتوں کا سلسلہ بہت روشن اور وسیع ہے۔
آپ ساری زندگی اتحاد بین المسلمین کے داعی رہے۔
انتہائی نیک دل، سادہ مزاج، منکسِر اور ملنسار، درویش صفت، مزاح المؤمنین کے خوگر، خلیق اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی بزرگ شاعر کا یہ مثالی شعر آپ جیسی ہستیوں کے لیے کہا گیاہے۔
اے چشم حقیقت بیں ہر اہلِ عزا مجھ کو
شبیر کے لشکر شامل نظر آتا ہے ہے۔
اللہ رحمٰن و رحیم سے دعا ہے کہ رب العزت چہاردہ معصومین علیہم السلام کے طفیل انہیں اُنکی نیکیوں بھلائیوں،کار خیر اور گراں قدر خدمات کا بہترین اجر و ثواب عطا فرمائے۔ جوارِ رحمت میں جگہ،درجات بلند اور لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر جمیل کرامت عطا فرمائے (آمین)
ملاحظہ: عالمِ اسلام سے مرحوم و مغفور کے لیے سورۂ فاتحہ کی استدعا ہے۔
والسلام
سید شہنشاہ حسین نقوی پاکستان
مورخہ۲۵ نومبر۲۰۲۰ء بروزِ بدھ