حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی العالمیہ نمایندگی پاکستان شعبہ روابط و بین الاقوامی امور نے حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛
انا للہ و انا الیہ راجعون
اذا مات العالم ٹلم فی الاسلام ثلمه لا یسدھا شیئ
بر صغیر کی مایہ ناز علمی و سماجی شخصیت ،خطیب شہیر جناب مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی وفات حسرت آیات قومی نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ،مرحوم کی گرانقدر خدمات فقط چند شعبوں تک محدود نہ تھیں
تعلیم کا فروغ ، اتحاد بین المسلمین، حقیقی اسلامی ثقافت کا فروغ اور مکتب مقدس اہل بیت علیھم السلام کی نورانی تعلیمات کی نشر و اشاعت مرحوم کی زندگی کے سنہری باب اور آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔
خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را
ہم بر صغیر اور بہ طور خاص ہندوستان کے علماء تشیع و تسنن ،مرحوم کے خانوادہ محترم اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے خداوند متعال مرحوم کی گرانقدر اور بے لوث دینی، علمی،ثقافتی اور سماجی خدمات کو شرف قبولیت اور لواحقین کو صبر و اجر عنایت فرمائے اور مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
جامعہ المصطفی العالمیہ نمایندگی پاکستان
شعبہ روابط و بین الاقوامی امور