۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حضرت معصومہ (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی طرف سے مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید تجمل نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے بیت النور میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر نقوی، مجلس نظارت و عاملہ کے اراکین سمیت علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض مسول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے انجام دئے۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید تجمل نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

بیت النور میں منعقدہ مجلس کے آخر میں پشتو اور اردو کے معروف نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور سینہ کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .