۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا کلب عباس رضوی

حوزہ/ امام نے عالم انسانیت کو نفس کی غلامی سے آزاد رہنے کا پیغام دیا، عزاداری روح اسلام اور روح انسان بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۱۴۴۴ہجری کا چاند افق عالم پر نمودار ہوتے ہی پوری دنیا میں مجالس حسین (ع) کا سلسلہ جاری ہو گیا مختلف ریف اریاف قری بلد بلدان مملکت و دول عالم میں کثیر تعداد میں مومنیں مجالس حسین علیہ السلام میں مشارکت کر رہے ہیں.

وہی لندن میں مرکزی ادارہ جعفریہ کے مرکزی عشرہ محرم کو ہندوستان کے عالمی شہرت یافتہ عالم دین خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب عباس رضوی (صدر آل انڈیا کونسل آف شیعہ علما ) خطاب فرما رہے ہیں۔ مولانا موصوف فضائل أہل بیت علیہم السلام اور رابطہ کے عنوان سے زبدہ علوم اہل بیت علیھم السلام کو پیش فرما رہے ہیں۔

مولانا کلب عباس نے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ پوری دنیا میں نماز و روزہ،حج اور اسلام باقی ہے تو حسین علیہ السلام کی قربانی کا ثمرہ ہے امام نے عالم انسانیت کو نفس کی غلامی سے آزاد رہنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری روح اسلام اور روح انسان بھی ہے، عزاداری میں شرکت مشارکت سے دیباچہ زندگی کو منور معزز اور مبجل کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .