جمعرات 4 اگست 2022 - 16:01
امام حسین علیہ السلام کا قیام خالص خدا کے لئے تھا؛  حجۃ الاسلام ظہور مہدی مولائی

حوزہ/ قیام امام حسین علیہ السلام کے نہایت موثر ، پر کشش ، ابدی اور جاویداں ہونے کا اصلی و بنیادی راز اس کا " للہیت " سے لبریز ہونا ہے اور یہ طے ہے کہ جہاں " للہیت " ہوگی وہاں بقا و ابدیت ضرور ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، زید پور بارہ بنکی کے محلہ گڑھی جدید میں جاری عشرہ مجالس میں سوز و مرثیہ خوانی جناب سید سعید زیدپوری نے کی ان کے بعد پیش خوانی کا فریضہ مداح اہل بیت جناب کامل رضوی زیدپوری انجام دیا اور پھر عزاداران مظلوم سے" مقصد قیام حسین اور مقصد عزائے حسین " کے موضوع خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین ظہورمہدی مولائی نے کہا :قیام امام حسین علیہ السلام کے نہایت موثر ، پر کشش ، ابدی اور جاویداں ہونے کا اصلی و بنیادی راز اس کا " للہیت " سے لبریز ہونا ہے اور یہ طے ہے کہ جہاں " للہیت " ہوگی وہاں بقا و ابدیت ضرور ہوگی " وما عندکم ینفد و ما عنداللہ باق " سورہ نحل ، آیہ ۹۶

امام حسین علیہ السلام کا قیام خالص خدا کے لئے تھا؛  حجۃ الاسلام ظہور مہدی مولائی

امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے عظیم الشان قیام کے عنصر " للہیت " سے لبریز ہونے کا اظہار متعدد مقامات پر فرمایا ہے مثلا:

۱۔ سرکار رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزار مبارک پر اس طرح خداوند متعال سے عرض کیا ہے :" وانا اسئلک یا ذالجلال و الاکرام بحق القبر ومن فیه الا اخترت من امری هذا ما هو لک رضا ولرسولک فیه رضا"

مقتل الحسین، خوارزمی، ج 1، ص 186.

۲۔ مکہ مکرمہ سے خارج ھوتے وقت فرمایا ھے:" رضی اللہ رضانا اہل البیت"، اللہ کی رضا ہی ہم اہل بیت کی رضا ہے۔ لہوف ص ۹۱

۳۔ روز عاشورہ جب دشمن کا پھینکا ھوا تیر آپ کے گلے پر آکر لگا تو فرمایا:" بسم اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ و ھذا قتیل فی رضا اللہ " ۔

المناقب ، ابن شہر آشوب ج ۴ ص ۱۱۱

امام حسین علیہ السلام کا قیام خالص خدا کے لئے تھا؛  حجۃ الاسلام ظہور مہدی مولائی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .