۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
راہب حسن

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے دين کو بچانے کے لئے قربانی پیش کی تھی اب اگر انسان اپنے آپ کو حسینی کہہ رہا ہے امام حسین علیہ السلام کا چاہنے والا کہہ رہا ہے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ دین پر عمل کرے کیوں کہ دین پر عمل عزاداران حسین علیہ السلام کی پہچان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کو مولانا سید راہب حسن زیدی خطاب فرما رہے ہیں، اس عشرہ مجالس کا موضوع دین اور دینی مسائل ہے۔
مولانا سید راہب حسن زیدی نے آج چوتھی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے دين کو بچانے کے لئے قربانی پیش کی تھی اب اگر انسان اپنے آپ کو حسینی کہہ رہا ہے امام حسین علیہ السلام کا چاہنے والا کہہ رہا ہے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ دین پر عمل کرے کیوں کہ دین پر عمل عزاداران حسین علیہ السلام کی پہچان ہے اور جو انسان دین سے دور رہتا ہے وہ یزیدی تو ہو سکتا ہے لیکن حسینی نہیں ہو سکتا۔
مولانا نے کہا: کہ دین کے ذریعہ انسان اپنے لئے جنت تو بناتا ہی ہے لیکن اسکے علاوہ دین انسان کو انسان بنا دیتا ہے اور دین سے دور رہنے والا جہنمی تو بنتا ہی ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ وہ ایک خراب انسان بھی بن جاتا ہے اور روایت میں ہے کہ ایک بستی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جا رہے تھے تو ایک شخص آتا دکھائی دیتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ بستی والے کیسے ہیں تو اسنے کہا اچھے لوگ ہیں پھر دوسرا شخص دکھائی دیا آپ نے اس سے بھی وہی پوچھا اسنے کہا کچھ اچھے ہیں کچھ لوگ برے ہیں پھر تیسرے شخص سے بھی وہی پوچھا تو اسنے جواب دیا کی سب برے لوگ ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ جو جیسا ہوتا ہے ویسے لوگوں کو دیکھتا ہے پہلا شخص اچھا تھا تو اسنے سب کو اچھا کہا دوسرا تھوڑا اچھا تھوڑا برا تھا تو اسنے کچھ کو اچھا اور کچھ کو برا کہا تیسرا خود خراب تھا تو سب کو خراب کہا رسول نے پھر فرمایا کہ دوسروں کو نہیں اپنے آپ کو دیکھو اور دین پر عمل کرو تاکہ تم سب کو اچھا سمجھ سکو اور سب تم کو اچھا سمجھ سکیں۔
واضح رہے اس عشرہ مجالس کے بعد عزاخانہ وسیم قیصر متّصل تنظیم المکاتب میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کو مولانا سید راہب حسن زیدی خطاب کر رہے ہیں جس كا موضوع قرآن کی اہمیت اور فضیلت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .