حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کو مولانا سید راہب حسن زیدی خطاب فرما رہے ہیں اس عشرہ مجالس کا موضوع دین اور دینی مسائل ہے۔
مولانا سید راہب حسن زیدی نے آج ساتویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے راستے پر چلنا ہر مسلمان پر واجب و لازم ہے دین ہم کو صحیح راستے پر چلنے کی رہنمائی کرتا ہے صحیح راستے سے مراد صراط مستقیم پر چلنا ہے اور جو انسان صراط مستقیم پر چلنے لگا وہ دنیا میں بھی کامیاب انسان ہوگا اور آخرت میں بھی کامیاب انسان ہوگا جو دین کے احکام پر عمل کرے گا اللہ اُسکی تمام حاجات کو پورا فرمائے گا اور اسکو اپنی تمام تر نعمتوں سے نوازے گا اور اللہ اسکو دنیا میں عزت کی زندگی عطا کرے گا ذلت کی زندگی سے محفوظ رکھے گا اور آخرت میں اسکو جنت عطا کرے گا اور جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔
مولانا نے کہا: کہ دین کے احکام میں سختی نہیں ہے بہت آسانی ہے بس ہم ارادہ کریں کی آج سے ہم دینی احکام پر عمل کریں گے تو اللہ خود بخود ہمارے لئے آسانی فراہم کر دے گا دین میں بہت آسانی ہے جیسا کہ اس سے پہلے عرض کیا تھا اگر کسی اسکول میں تھوڑا تاخیر سے پہنچے تو ہم کو وہاں سزا ملے گی جو سزا اس کے لئے معیّن ہے لیکن اگر ہم نماز اول وقت نہیں پڑھ پاتے تو اللہ اُسکی سزا ہم کو فوراً نہیں دیتا بلکہ اُسکی قضا کرنے کا حکم دیا کی نماز کی قضا کرو ہم اسکا ثواب عطا کریں گے اور آئمہ معصومین علیہم السلام نے بھی یہی فرمایا ہے کہ دینی احکام پر عمل کرو دین سے دوری اختیار نہ کرو اور دینی احکام پر عمل کرنا ہر حسینی کا فریضہ ہے۔
News ID: 383124
6 اگست 2022 - 18:29
- پرنٹ
حوزہ/ مولانا نے کہا: دین کے راستے پر چلنا ہر مسلمان پر واجب و لازم ہے دین ہم کو صحیح راستے پر چلنے کی رہنمائی کرتا ہے۔