۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
راہب حسن

حوزہ/ مولانا نے کہا: کہ امام حسین علیہ السلام نے دين کو بچایا ہے اگر امام حسین علیہ السلام قربانی پیش نہ کرتے تو آج دین مٹ جاتا دین کو نہ کوئی جانتا اور نہ پہچانتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کو مولانا سید راہب حسن زیدی خطاب فرما رہے ہیں اس عشرہ مجالس کا موضوع دین اور دینی مسائل ہے۔
مولانا سید راہب حسن زیدی نے آج چھٹی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دین کے احکام پر ہم کو ہر صورت میں عمل کرنا ہے دین سے دوری اختیار کرنا اللہ سے دوری اختیار کرنے کے مانند ہے اور امام معصوم فرماتے ہیں کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، دنیا میں ہم جو اعمال انجام دے رہے ہیں اس کا اجر و ثواب ہم کو دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی ملے گا مثال کے طور پر ہم کوئی فصل لگائے تو پہلے بیج لگاتے ہیں اس کے بعد فصل تیار ہوتی ہے اگر بیج سیب کا لگائیں گے تو فصل بھی سیب کی ہوگی بس اسی طرح سے ہم دنیا میں جو اعمال انجام دے رہے ہیں وہ بیج ہیں اور جب ہم اچھے اعمال انجام دیں گے تو ہم اچھی فصل کاٹیں گے اور اگر خراب اعمال انجام دیں گے تو ہم خراب فصل کاٹیں گے۔

مولانا نے کہا: کہ امام حسین علیہ السلام نے دين کو بچایا ہے اگر امام حسین علیہ السلام قربانی پیش نہ کرتے تو آج دین مٹ جاتا دین کو نہ کوئی جانتا اور نہ پہچانتا نہ دین کے احکام پر کوئی عمل کرتا لیکن امام حسین علیہ السلام کربلا گئے اور دین کی حفاظت کی اور دین کو بچایا اور امام معصوم فرماتے ہیں کہ یہ دنیا تیاری ہے اصل زندگی کے لئے اصل زندگی انسان کی یہ دنیا نہیں ہے بلکہ آخرت ہے جہاں انسان ہمیشہ رہنے والا ہے لہٰذا دین کے احکام پر عمل کریں تاکہ ہم جہاں ہمیشہ رہنے والے ہیں وہاں اچھا مقام حاصل کر سکیں اور آرام سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .