۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ اصحاب حسینی نے اپنے عمل سے ہمیں درس دیا کہ ہم اپنے امام کی نصرت کریں نہ کہ ان کے لئے رکاوٹ بنیں۔ لہذا ہر ایک کا فریضہ ہے کہ اپنا محاسبہ کرے کہ ہم کہیں اپنے امام کے ظہور میں رکاوٹ کا سبب تو نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/گذشتہ سال کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں منعقد عشرہ مجالس کو مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب کر رہے ہیں۔

"امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور سیرت" کے عنوان سے منعقد عشرہ مجالس کی چھٹی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے روایت "امام حسین علیہ السلام کو جب اطلاع ملی کہ ایک چاہنے والا بخار میں مبتلا ہے تو اپنے اصحاب کے ہمراہ اسکی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ آپ کے وہاں پہنچتے ہی مریض کا بخار اتر گیا اور وہ صحت یاب ہو گیا۔ مریض نے جب اس سلسلہ میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: خدا کی قسم اللہ نے کسی مخلوق کو خلق نہیں کیا مگر یہ کہ اسے ہماری اطاعت کا حکم دیا۔" بیان کرتے ہوئے فرمایا امام معصوم کی اطاعت ہر مخلوق پر واجب ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا: اصحاب حسینی نے اپنے عمل سے ہمیں درس دیا کہ ہم اپنے امام کی نصرت کریں نہ کہ ان کے لئے رکاوٹ بنیں۔ لہذا ہر ایک کا فریضہ ہے کہ اپنا محاسبہ کرے کہ ہم کہیں اپنے امام کے ظہور میں رکاوٹ کا سبب تو نہیں ہیں۔ اگر خدا نخواستہ ہیں تو ویسے ہی فکر کریں اور توبہ کریں جیسے جناب حر علیہ السلام نے فکر کی اور توبہ کی، کریم ابن کریم امام حسین علیہ السلام نے انہیں نہ صرف معاف کیا بلکہ دنیوی آزادی اور اخروی سعادت کی سند بھی عطا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .