۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ارشد علی جعفری 

حوزہ/ کربلا والے خدا والے تھے لہذا نہ درہم و دینار کی لالچ کا شکار ہوئے اور نہ ہی لشکر یزید سے خوف زدہ ہوئے، راہ خدا میں اپنی جان قربان کر کے اعلان حق کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ شیعہ کالج اولڈ بوائز میں حسب دستور منعقد عشرہ مجالس کو مولانا ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری پروفیسر لکھنو یونیورسٹی خطاب فرما رہے ہیں۔

مولانا سید ارشد علی جعفری نے عشرہ مجالس کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جب فرعون کے جادوگروں نے توحید خدا، نبوت جناب موسیٰ علیہ السلام کی معرفت حاصل کر لی تو بغیر کسی خوف کے اپنے ایمان کا اعلان کرتے ہوئے خدا والوں میں شامل ہو گئے۔ ظاہر ہے خدا والا کسی سے خوف زدہ نہیں ہوتا۔ کربلا والے خدا والے تھے لہذا نہ درہم و دینار کی لالچ کا شکار ہوئے اور نہ ہی لشکر یزید سے خوف زدہ ہوئے، راہ خدا میں اپنی جان قربان کر کے اعلان حق کیا۔

مولانا سید ارشد علی جعفری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کربلا میں اپنے شیرخوار فرزند جناب علی اصغر علیہ السلام کو لائے کہ جنکی عمر کا اکثر حصہ سفر میں بسر ہوا اور انکی دردناک شہادت سے آج بھی انسانیت سوگوار اور بشریت عزادار ہے کہ آخر اس چھ ماہ کے بچے کو کیوں شہید کیا گیا. جناب علی اصغر علیہ السلام کی شہادت نے جہاں امام حسین علیہ السلام کی حقانیت اور مظلومیت کو ثابت کیا وہیں یزیدیت کے ناپاک چہرے پر پڑی اسلام کی نقاب کو بھی اتار دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .