۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید ارشد علی جعفری

حوزہ/ مجالس عزا کا انعقاد ہماری دینی ذمہ داری ہے، ان مجالس میں اعتقادی، اخلاقی اور تہذیب نفس کے مسائل نہ صرف بیان کریں بلکہ ہم اس پر عمل بھی کریں اور دوسروں کو بھی عمل کی دعوت دیں یہی منبر کا تقاضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی تنظیم محبان اہلبیت علیہم السلام کی جانب سے 20 محرم سے 24 محرم تک تاریخی چھوٹے امام باڑے میں بعنوان "تعلیمات آل محمد اور ہم" خمسہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ جسے اسلامک اسکالر مولانا ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری پروفیسر لکھنو یونیورسٹی خطاب فرما رہے ہیں۔

خمسہ مجالس کی دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری نے کہا: اپنی زندگی کو تعلیمات آل محمد علیہم السلام کے مطابق ڈھال دیں۔ اپنے نفس کے غلام نہ بنیں کیوں کہ خدا نے نفس کو آپ کا غلام بنایا ہے، تاریخ گواہ ہے اور تجربہ سے ثابت ہے کہ وہ کامیاب ہوئے جو اپنے نفس پر غالب ہوئے اور وہ ناکام و نامراد ہوئے جو نفس کے غلام ہوئے۔

مولانا ڈاکٹر ارشد علی جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا: مجالس عزا کا انعقاد ہماری دینی ذمہ داری ہے، ان مجالس میں اعتقادی، اخلاقی اور تہذیب نفس کے مسائل نہ صرف بیان کریں بلکہ ہم اس پر عمل بھی کریں اور دوسروں کو بھی عمل کی دعوت دیں یہی منبر کا تقاضہ ہے۔ عزاداری ملت کی زندگی کو سنوارنے کا سنوارنے کا ذریعہ ہے۔ پیغام و مقصد کربلا کی محافظہ و مبلغہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اس عزاداری کی بنیاد ڈالی اور یہ قیامت تک باقی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ جتنا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری موثر ہوئی اور ہے اتنا کوئی اور چیز موثر نہ ہو سکی۔ عزاداری خدا کی نعمت ہے اور ہماری درسگاہ ہے۔

مجلس سے قبل شعرائے کرام جناب آصف کسٹوی، جناب حسین ظہیر لکھنوی، جناب جعفر لکھنوی اور جناب نازش اعظمی نے بارگاہ شہدائے کربلا میں خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .