۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وحدت مسلمین ضلع ملیر، مرکزی مجلس عزا

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا بسلسلہ شہادت مولا امام حسینؑ وجملہ شہدائے کربلاؑ مسجد حسنینؑ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا بسلسلہ شہادت مولا امام حسینؑ وجملہ شہدائے کربلاؑ مسجد حسنینؑ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری حجت رضا نے حاصل کی، نظامت کے فرائض عابد الحسینی نے انجام دیئے، سوز خوانی سید رضوان عباس وساتھی (شاگردانِ شہید استاد سبط جعفرزیدیؒ) نے پیش کی، سلام عقیدت معروف شاعر اہل بیتؑ سید ذیشان عابدی، قیصرعباس قیصر، موسیٰ رضوی، فرجان مہدی نے پیش کیا۔

مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حسن ظفر نقوی صاحب نے خطاب کیا۔ بعد ختم فضائل و مصائب اہل بیتؑ معروف نوحہ خواں عمار عارف اور ماتمی سنگت دستہ گلدستہ علیؑ ماوری ٹاؤن نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ آخر میں مومنین میں نیاز تقسیم کی گئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ مجلس عزا میں مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا گلزار حسین شاہدی، مولانا بلاول حسین فائزی، مولانا احمر عباس سمیت مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .