حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ اربعینِ حسینی کے بعد بھی شہرِ عزا لکھنؤ میں مجالسِ امام حسینؑ کا سلسلہ عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ اسی ضمن میں مرحوم ناظر عباس زیدپوری کے عزاخانہ، واقع کاظمین لکھنؤ میں ایک مجلسِ عزا منعقد ہوئی جس سے خطاب مولانا جاوید حیدر زیدی نے کیا۔
مجلس کا آغاز حدیثِ کساء کی تلاوت سے ہوا۔ بعد ازاں مولانا نے قرآنِ مجید کی آیتِ مودّت کی روشنی میں اہلِ بیتِ اطہارؑ کی عظمت اور ان کے مقام و مرتبہ پر مدلل گفتگو کی۔
مولانا نے اپنے خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی صرف آنسو بہانے کے لئے نہیں، بلکہ یہ ہمیں ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے، حق کی حمایت کرنے اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہے۔ کربلا کا پیغام ہے کہ ہم اپنی زندگی میں عدل و انصاف، صبر و استقامت اور دین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔









آپ کا تبصرہ