۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس عزا کے چودہ نام امام جعفر صادق علیہ السلام نے بتلائے ہیں جن سے فرش عزا کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔ اس مجلس حسینؑ کو ملائکہ کے نزول کی جگہ درود کا مقام اور میدان عرفات سے تعبیر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے عزاداری اور فرش عزا کی اہمیت و عظمت پر خطاب کیا۔ مولانا نے مجلس کی ابتدا میں یہ بھی بتلایا کہ انکے جد مولانا کلب حسین صاحب طاب ثراہ سے اب تک اس عشرہ کو سو سال پورے ہوگئے ہیں۔

مولانا نے بتایا کہ چالیس سال میرے جد امجد مولانا کلب حسین صاحب طاب ثراہ نے حسینیہ غفران مآب میں مجلسیں پڑھیں۔تئیس سال میرے والد مرحوم مولانا کلب عابد صاحب نے اس منبر پر خطاب کیا اور مجھے مجلسیں پڑھتے ہوئے یہ سینتیسواں سال ہے۔اس لحاظ سے حسینیہ غفران ماب کے عشرہ محرم کو اس سال سو سال پورے ہوگئے ہیں ۔مولانا نے مزید کہا کہ موجودہ طرز ذاکری کا آغاز اسی عزا خانہ سے ہوا جسکی تاریخ مرتب کردی گئی ہے۔

مولانا نے احادیث ائمہؑ کی روشنی میں فرش عزا کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عزا کے چودہ نام امام جعفر صادق علیہ السلام نے بتلائے ہیں جن سے فرش عزا کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔ اس مجلس حسینؑ کو ملائکہ کے نزول کی جگہ درود کا مقام اور میدان عرفات سے تعبیر کیا گیا ہے۔ مجلس کے آخر میں مولانا نے سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم ؑبن عقیل کی کوفہ میں شہادت کا ذکر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .