۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس کوپا گنج

حوزہ/ شہدائے اسلام و مرحوم مومنین و مومنات بالخصوص علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق طاب ثراہ کے ایصال ثواب کی غرض سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جسے حجۃالاسلام والمسلمین مولانا شمشیر علی مختاری نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ جعفریہ کوپاگنج ضلع مئو میں بتاریخ ۲۴؍نومبر بروز پنجشنبہ بوقت ۱۱؍بجے دن حسب دستور درس اخلاق ،قرآن خوانی اور مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔شہدائے اسلام و مرحوم مومنین و مومنات بالخصوص علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق طاب ثراہ کے ایصال ثواب کی غرض سے منعقد مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل حجۃالاسلام والمسلمین مولانا شمشیر علی مختاری نے کہا کہ اتحاد قومی و ملی کے سلسلہ میں مولانا ڈاکٹر کلب صادق اعلی اللہ مقامہ کے خدمات ہمیشہ یا کئے جائیں گے۔ مرحوم کلب صادق طاب ثراہ جیسی شخصیتیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

آخر میں مراجع عظام ،علمائے کرام و مومنین ذوی الاحترام کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دعا کی گئی نیز ملک عزیز ہندوستان کی بقا و سالمیت اور تعمیر و ترقی کے لئے بھی بارگاہ خداوندی میں طلباءو طالبات و اساتذہ سب نے باقاعدہ منظم و صف بستہ ہو کر داعائیں کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .