۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علماء و دانشوروں کی کربلا کانفرنس میں شرکت کی اپیل

حوزہ/ ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج میں ۲۲، ۲۳، ۲۴؍ جولائی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بعنوان ’’کربلا مظلوم کی حمایت اور امن و انصاف کی سرمدی تحریک‘‘ سہ روزہ بین الادیان کانفرنس منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج میں ۲۲، ۲۳، ۲۴؍ جولائی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بعنوان ’’کربلا مظلوم کی حمایت اور امن و انصاف کی سرمدی تحریک‘‘ سہ روزہ بین الادیان کانفرنس منعقد ہوگی۔ جسمیں ملک کے مختلف مذاہب کے علماء اور دانشور تقریر اور مقالہ کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نیز شعراے کرام منقبتیں اور نظمیں پیش کریں گے۔

اس سہ روزہ کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں علماء اور دانشوروں نے ادارۂ تنظیم المکاتب کے بر وقت اقدام کو سراہتے ہوئے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کانفرنس شرکت کی اپیل کی ہے۔ جنمیں مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنؤ، مولانا سید محمد جابر جوراسی مدیر ماہنامہ اصلاح لکھنؤ، مولانا سید صفدر حسین زیدی بانیٔ و مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور، مولانا سید احتشام عباس زیدی بانی مدرسہ عین الحیات اکبرپور اور محترمہ سنیتا جنگرن حسینی براہمن کے اسماء سر فہرست ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .