۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ ہندوستان میں موجود سامراجی طاقتوں اور اسلامو فوبیا کے شکار شر پسند عناصر کے شیطانی منصوبوں اور اعتراضات کی بیخ کنی کے لئے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد ۱۰ ،۱۱،۱۲ دسمبر ۲۰۲۱ کو تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنو میں کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس جو ۱۰ ،۱۱،۱۲ دسمبر ۲۰۲۱ کو تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنو میں منعقد ہو رہا ہے اسمیں مجلس علمائے ہند نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ علمائے عظام ،طلاب ذوی الاحترام اور مومنین کرام سے بھرپور تعاون اور شرکت کی اپیل کی ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالی
بخدمت
علمائے عظام ،طلاب ذوی الاحترام اور مومنین کرام
سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعدہ!
ہندوستان کی یرقانی و زعفرانی تنظیموں نے جس طرح اپنے آلہ کارون کے ذریعہ کتاب ہدایت قرآن اور رحمۃللعالمین حضرت محمد مصطفی ٰﷺکی ذات اقدس کے خلاف شیطانی منصوبہ سازی کے تحت سوالات اٹھائے ہیں ،ان کا سد باب اور جواب ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ہرانسان اپنی استطاعت کے مطابق شیطانی پروپیگنڈے کو باطل کرنے کی کوشش کرے صاحب قلم مقالہ اور کتاب تحریر کرے ۔ائمہ جمعہ و جماعت نیز خطباء و ذاکرین حضرات منبر و محراب سے اس فتنہ کی سر کوبی کا فریضہ انجام دیں صاحب دولت و ثروت کانفرنسوں ،سیمیناروں اور کتابوں کی اشاعت میں اپنا تعاون پیش کریں اور مومنین کرام مختلف پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر باطل طاقتوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کرکے اپنا دینی و ملی فریضہ ادا کریں۔
حضرات ! ہندوستان میں موجود سامراجی طاقتوں اور اسلامو فوبیا کے شکار شر پسند عناصر کے شیطانی منصوبوں اور اعتراضات کی بیخ کنی کے لئے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد ۱۰ ،۱۱،۱۲ دسمبر ۲۰۲۱ کو تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنو میں کیا جا رہا ہےجس میں ہندوستان کی معروف شخصیات بلا تفریق مذاہب و مسالک حصہ لے رہی ہیں اس لئے آپ سے گزارش ہے اس سہ روزہ کانفرنس میں شریک ہو کر رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی سیرت پاک کے خلاف ہو رہے پروپیگنڈے کو باطل کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں آپ کی شرکت کانفرنس کی کامیابی کی ضمانت ہو گی۔

السلام

مجلس علمائے ہند

مجلس علمائے ہند کی ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی اپیل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .