حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام لکھنؤ میں سہ روزہ عظیم الشان آل انڈیا بین الادیان Interfaith کانفرنس کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کو صحافی و دہنی خدمات پر سپاس نامہ پیش کیا گیا جسکا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سپاس نامہ
بخدمت مسؤل محترم حوزہ نیوز
’’ایک خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت ‘‘ کے پیغام کے ساتھ ’’ جیو اور جینے دو‘‘ کا سلیقہ زندگی سکھانے والے قرآن کریم اور حضرت محمدﷺ کے انسان ساز پیغام کو عام کرنے اور کتاب ہدایت و پیغمبر رحمت ﷺ کے خلاف جاری بے بنیاد پروپیگنڈہ کے زہر سے سادہ لوح انسانی فکر کو بچانے کے لئے
تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سہ روزہ عظیم الشان آل انڈیا بین الادیان Interfaith کانفرنس کے موقع پربالخصوص نیز ابلاغ و ترسیل سے مربوط امور میں بالعموم آپ مسلسل تعاون فرماتے رہتے ہیں جو ’’تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوى ‘‘ ہے، آپ کی دینی خدمات کو خدا وند عالم قبول فرمائےانشاء اللہ آپ کا یہ دینی تعاون بھی برقرار رہے گا۔ ہم آپ کے اس تعاون کے شکر گذار ہیںاور آپ کی توفیقات میں مزید اضافہ اور سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔
آپ کا
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب
۱۰، ۱۱، ۱۲
دسمبر ۲۰۲۱ ء
تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنؤ