۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تنظیم المکاتب میں سہ روزہ عظیم الشان قرآن و محمد (ص) کانفرنس کا دوسرا جلسہ منعقد

حوزہ/ جناب اکھلیش پانڈے جی : مسلمان ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ جس کا ایمان مکمل ہواور جس شخص کا ایمان مکمل نہیں وہ مسلمان تو مسلمان انسان بھی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ ملک کے مشہور دینی تعلیمی اور فلاحی ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں ’’ایک خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت ۔ قرآن و محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا پیغام ‘‘ کے عنوان سے سہ روزہ عظیم الشان آل انڈیا بین الادیان کانفرنس کا دوسرا جلسہ منعقد ہوا۔

تصویری جھلکیاں: تنظیم المکاتب میں سہ روزہ عظیم الشان قرآن و محمد (ص) کانفرنس کا دوسرا جلسہ منعقد

مولانا محمد عباس معروفی مبلغ و استاد جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا۔ بعدہ مولانا قائم رضا اعظمی مبلغ جامعہ امامیہ نے نعت پاک پڑھی ۔ شاعر اہلبیتؑ جناب جرار اکبر آبادی نے بارگاہ قرآن و اہلبیتؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیااور مکتب امامیہ مہدیہ ہلوانہ سہارنپور کی بچیوں نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

مولانا سید نامدار عباس فاضل جامعہ نے اپنی تقریر میں فرمایا: قران کریم موعظہ، شفاء، دو توک فیصلہ کرتا ہے، قرآن کریم ہے کریم کرم کرتا ہے ، نیکی کرتا ہے۔ حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا: مجھ سے رسول خدا (ص) سے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ مجھ سے جبرئیل نے خبر دی کہ یا رسول اللہ ! آپ نے بعد فتنہ پیدا ہو گا۔ میں نے پوچھا ایسے فتنوں سے بچا کیسے جائے؟ فرمایا : کتاب خدا قرآن کریم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنظیم المکاتب میں سہ روزہ عظیم الشان قرآن و محمد (ص) کانفرنس کا پہلا جلسہ منعقد

مولانا ناظم علی خیرآبادی بانی جامعہ حیدریہ خیرآبادی نے خطاب کرتے فرمایا کہ خود سے عبادت نہیں ہوتی بلکہ جیسے اللہ نے بتایا ویسے عبادت کریں ، جیسے رسول ؐ نے بتایا ویسے عبادت کریں۔ علماء سے دریافت کریں۔ آج یہ بات کہی جاتی ہے کہ میں نے فلاں عالم کے سامنے یہ کیا ، فلاں عالم کے سامنے یہ پڑھا تو ممکن ہے وہ عالم متوجہ نہ ہو جو متوجہ ہو گا وہ متوجہ کرے گا۔

جناب اکھلیش پانڈے جی : جس چیز کا پیغام قرآن مجید دیتا ہے اسی چیز کا پیغام گایتری منتر بھی دیتے ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ جس کا ایمان مکمل ہواور جس شخص کا ایمان مکمل نہیں وہ مسلمان تو مسلمان انسان بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن انسانیت کے لئے مکمل دستور حیات:مولانا سید کلب جواد نقوی

مولانا کوثر ندوی ناظم جامعہ فاطمہ لکھنؤ نے فرمایا کہ سو دو سوسال اور سو دو سوکلومیٹر کے فاصلہ پر ایک ہی زبان کے لب و لہجہ اور انداز بدل جاتا ہے لیکن چودہ سو سال سے نہ قرآن کریم کا انداز بدلا اور نہ ہی لب و لہجہ بدلا۔ کیوں کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے اور یہ ہمیں رسول خدا (ص) نے بتایا ۔ رسول اگر ایک لاکھ بات کہیں تو اسمیں سے ایک بات بھی غلط نہ ہو۔ کیوں کہ اگر انکی لاکھ باتوں میں سے اگر ایک بات بھی غلط ہو جائے تو وہ اللہ کے رسول نہیں ہو سکتے۔ چودہ سو سال ہو گئے آج تک حضورؐ کی کوئی ایک بات بھی غلط نہ ثابت ہوسکیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .