پیر 27 دسمبر 2021 - 13:43
سبھی سیاسی جماعتوں نے مسلم کمیونٹی کو دھوکہ دیا،مولانا کلب جواد

حوزہ/حجۃ الاسلام مولانا کلب جواد ہفتہ کو جھانسی میں سبھی سیاسی جماعتوں پر مسلم کمیونٹی کو دھوکہ دینے اور لوٹنے کی بات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا کلب جواد ہفتہ کو جهانسی میں سبهی سیاسی جماعتوں پر مسلم کمیونٹی کو دهوکہ دینے اور لوٹنے کی بات کی۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اترپردیش کی آئندہ قانون ساز اسمبلی کے بارے میں پوچهے گئے سوال کے جواب میں مولانا کلب جواد نے کہا کہ اب تک تمام پارٹیوں نے مسلمانوں کو اپنا ووٹ بینک Vote Bank سمجها ہے۔ کسی پارٹی نے مسلمانوں کے لیے کچه نہیں کیا، تمام پارٹیوں نے مسلمانوں کو لوٹا، سب نے مسلمانوں کو دهوکہ دیا۔

مولانا آج یہاں میواتی پورہ میں حسینی امام باڑہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کی یاد میں منعقدہ مجلس میں شرکت کے لیے آئے تهے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha