۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/تنظیم المکاتب کی جانب سے سید واڑہ عالم پور میں یک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم المکاتب کی جانب سے سید واڑہ عالم پور میں یک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس پروگرام کی دونشتیں ہوئیں پہلی نشست کا آغاز قاری مولوی عطا عابد سلمہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا سید علی ہاشم عابدی نے انجام دیۓ اور مولانا منظر علی عارفی اور مولانا نقی عسکری نے تنظیم المکاتب کی خدمات کے عنوان سے جامع و مانع تقریر کی اور شاعر اہلبیت مائل چندولوی نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور تنظیم المکاتب کے عنوان سے بہترین اشعار پیش کیے۔ اور ساتھ ہی ساتھ مختلف مکاتب امامیہ کے  بچوں نے اپنے دینی تعلیمی ڈراموں، مظاہروں، اشعار، نظم، اور تقاریر سے مومنین کو مستفید کیا۔ پہلی نشست کے بعد نماز ظہر جماعت سے ادا کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دوسری نشست کا آغاز کیا گیا جس کی ابتداء مولانا قاری علی محمد محمدی نے تلاوت مجید سے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا منظر علی عارفی نے انجام دیئے۔

بعدہ بارگاہ بی بی زہرا میں رضا مورانوی نے خراج عقیدت پیش کیا، مکتب امامیہ مصطفی آباد دہلی کے طلاب نے ابوذر غفاری کی حیات اور جلاوطنی کو ایک ڈرامہ کی شکل میں پیش کیا وہیں پر عالم پور کے مکتب امامیہ کے طلاب نے علامہ حلی اور دہریہ والے واقعہ کو مناظرہ کی صورت میں پیش کیا اور مومنین نے بھی خوب پسند کیا۔

اسکے بعد مکتب امامیہ عسکری ہال کے طلاب نے ادارہ تنظیم کے خدمات کو (نیوز) کی شکل میں بیان کیا۔ اختتامیہ تقریر مولانا رضا حسین نے کی جس میں انہوں نے بانی تنظیم اور تنظیم  کے  خدمات کو بیاں کیا۔

اس کانفرس میں ہندوستان کے مشہور و معروف علماء و خطباء نے شرکت فرمائی جن کے اسماء کچھ اس ترتیب سے ہیں مولانا سید صفی حیدر( سیکریٹری تنظیم المکاتب ) مولانا صبیح الحسین، مولانا سرفراز حسین، مولانا رضا حسین، مولانا تسنیم حیدر، مولانا تہذیب الحسن، مولانا ممتاز جعفری، مولانا نقی عسکری، مولانا منظر علی، مولانا منور حسین، مولانا فیروز علی، مولانا راحت حسین، مولانا علی ہاشم عابدی، مولانا جعفر عسکری، مولانا عابد عباس، مولانا محمد رضا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .