حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام باڑہ قلعه علی رامپور انجمن حیدری کی جانب سے جشن حیدر کرار مولود کعبه بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جشن سعید کا آغاز تلاوت حدیث کساء سے مولانا حجۃ الاسلام سید ریحان حیدر رضوی نے کیا اور نظامت کے فرائض تنویر سحری رامپوری نے انجام دئے۔ جشن سعید کی صدارت حجت الاسلام مولانا سید محمد زمان باقری شیعہ امام شہر امام باڑہ قلعہ نے کیا۔
جشن سعید کے مہمان خصوصی جمیعۃ العلماء رامپور ھند کے صدر مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی مہتمم مدرسہ فیض العلوم رہے اور مسندنشین علماء ذوى الاحترام، مفتی محمد ساجد حسین شیخ الحدیث مدرسہ فیض العلوم، مفتی محمد طیب استاد حدیث مدرسہ فیض العلوم مفتی انوار احمد مدرسہ فیض العلوم، احمد میاں قادری، محمد اطہر جمالی، حجتہ الاسلام سید ریحان حیدر رضوی، ارشد جمالی، مولوی شاہ خالد خاں صاحب، درگاہ عالیہ جمالیہ حضرت حافظ شاہ جمال الله کے سجادہ نشین حضرت فرحت جمالی رہے۔
اس موقع پر انجمن حیدری رامپور کی جانب سے مدعوع کئے گئے بیرونی و مقامی شعراء حضرات نے بارگاہ حضرت امام علی ابن ابی طالب امام المتقین یعسوب الدین خلیفتہ المسلمین، امیر المومنین جس نے کعبہ میں پیدا ہو کر کعبہ کو شرف بخشا، کے پرمسرت موقع پر بارگاه احدیت و بارگاہ رسالت بالخصوص حضرت امام زمانہ اور ارواحنا فداء و مراجع اعظام علماء ذوى الاحترام خطباء ذوی الافتقار اور مومنین و مومنات کی خدمت میں منظوم نذرانہ عقیدت اپنے اشعار کی شکل میں پیش فرمائیے۔
نظامت کرتے ہوئے تنویر سحری نے بیان کہا
چودھویں شب ہے رجب کا چاند یا مولی علی
آج تو پردہ اٹھا دیجئے ذرا مولی علی
کھول دیں آنکھیں خدارا اب کئی دن ہو گئے
مصطفی کی گود ہے یا مرتضی مولی علی
آپ جب تشریف لائے بات ہے ایمان کی
گھر ابوطالب کا کعبہ بن گیا مولی علی
محبوب علی انصاری مراد آبادی نے کہا:۔
زمیں پر ریت کی طرح بکھر گئے ہوتے
علی کا ذکر نہ ہوتا تو مر گئے ہوتے
شاداب سنبھلی :۔
خدا کی پر مسرت گھڑی ہے
زمیں سے فلک تک عیاں روشن ہے
یہاں ہم وہاں پر خدا شادماں ہے
کہ کعبہ میں قبلہ کی آمد ہوئی ہے
رضی مولائی اورنگ آبادی:۔
دہلیز حسین ابن علی کا کرم ہے
قنبر کوئی بوذر کوئی مختار ہوئے ہیں
اطہر جمالی:
نبی کا قول ہے صدیق اکبر سے روایت ہے
میرے پیارے علی کا چہرہ تمنا بھی عبادت ہے
جشن حیدر کرار مولود کعبہ کے اختتام پر درگاہ حضرت حافظ شاہ جمال الله کے سجادہ نشین حضرت فرحت جمالی نے اور شیعہ امام شہر مولانا سید محمد زمان باقری نے ولادت کے موقع پر کیک مومنین و حاضرین کی موجود میں کاٹا اور دونوں نے ایک دوسرے کا شیرینی سے منہ شیرین کرایا۔
اور مومنین کو بھی کیک تقسیم کیا گیا اس موقع پر مجتبی حسن کربلائی اور علی عباس ممبر آف نگر پالیکا رامپور نے بھی دونوں حضرات کو شیرینی پیش کی اور مبارک باد دی۔ مومنین کے درمیان میں تذکرہ خیر ہوا اور کہا گیا کہ شہر رامپور میں تاریخی محفل ہوئی بسلسلہ ولادت با سعادت مولود کعبہ حضرت امام علی جس میں بغیر تفریق مذہب و ملت کے علاوہ اہلسنت اور جمیعۃ العلماء ھند کے صدر اور درگاه حافظ شاہ جمال الل کے سجادہ نشین نے شرکت کی اور منظوم نذرانہ عقیدت مولا مشکل کشاء کی شان میں بیان فرمائے اور اسٹیج مسند نشینوں سے الحمد اللہ پر رہا ایسا لگ رہا تھا جیسا کہ دنیائے جہاں کے گلوں کو چن چن کرانجمن حیدری رامپور کے نوحہ خوان اور کارکنان نے اس اسٹیج پرتمام مسالک کے گلوں کو چن کر ایک گلدستہ بنا دیا ہو اور اتحاد کی ایک جیتی جاگتی تصویر پیش کر دی جو اپنی جگہ پر قابل صد تحسین اور مبارک باد کی مستحق ہے۔
خدا کا شکر کہ اس انجمن حیدری نے کم اوقات میں بڑے بڑے کام انجام دئے اور اپنی پہچان کم وقت میں زمانہ میں زیادہ کرائی ہے اور اطراف اضلاع میں اس کو مومنین اپنے تذکرہ میں ضرور یاد فرماتے ہیں۔
اس موقع پر مہدی عباس کربلائی مجتبی کربلائی تسنیم میاں، مرزا اقبال ، تقی عباس علی عباس همبرگر پالیکا، آصف میاں، منصور علی علی حیدر زیدی، شان زیدی، مرزا راشد حسین وسیدند راحیل باقری، جوادحسین باقری موجودرہے۔ شعراء کے کلام کو سن کر مومنین نے ان کو داد و تحسین سے نوازا اور فلک شگاف نعرے بھی درمیان میں لکھتے رہے۔