حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذہبی شہر قم المقدسہ میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے سلسبیل فاونڈیشن کے تحت پروقار جشن اور یوم تاسیس کا اہتمام کیا گیا جس میں طلاب نے بھرپور شرکت کی۔
اس جشن میں حجۃ الاسلام شیخ جواد حسین مقدسی نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب کے موضوع پر خطاب کیا اور ثناء خوانانِ مولائے متقیان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس پروقار تقریب میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اور انجمن طلاب کھرمنگ کے صدور نے خصوصی شرکت کی۔