۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
انجمنِ طلاب کھرمنگ

حوزہ/ انجمنِ طلاب کھرمنگ قم المقدسہ کی جانب سے رمضان المبارک میں پاکستان تشریف لے جانے والے "مبلغین علمائے کھرمنگ" کے لئے ایک عظیم الشان علمی نشست انجمن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس سے آیت اللہ شیخ باقر مقدسی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ طلاب کھرمنگ قم المقدسہ کی جانب سے رمضان المبارک میں پاکستان تشریف لے جانے والے "مبلغین علمائے کھرمنگ" کے لئے ایک عظیم الشان علمی نشست انجمن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس سے آیت اللہ شیخ باقر مقدسی نے خطاب کیا۔

انجمنِ طلاب کھرمنگ مقیم قم کی جانب سے استقبال ماہ رمضان المبارک کے عنوان سے نشست کا انعقاد

آیت اللہ شیخ باقر مقدسی نے علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغ دین کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا اور معاشرے میں ایک مؤثر مبلغ کی خصوصیات کو بیان فرمایا۔

انجمنِ طلاب کھرمنگ کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ نثار حسین آملی نے نشست میں شریک مبلغین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

نشست کے آخر میں "انجمن طلاب کھرمنگ قم المقدسہ" کے مختلف شعبہ جات میں فعال کردار ادا کرنے والے علمائے کرام کی تجلیل کی گئی۔

واضح رہے انجمنِ طلاب کھرمنگ، قم المقدسہ میں مقیم کھرمنگ بلتستان کے علماء اور طلاب کا ایک فعال پلیٹ فارم ہے۔

انجمنِ طلاب کھرمنگ مقیم قم کی جانب سے استقبال ماہ رمضان المبارک کے عنوان سے نشست کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .