حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے دینی طلاب کے لئے قم المقدسہ کے معتبر ادارے کے زیر اہتمام طلاب کے لئے منیجمنٹ کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس ٹریننگ میں جدید ترین مہارتوں پر مشتمل مختلف موضوعات پر 32 گھنٹے درس دیا گیا اور دینی طالب علموں نے اس کورس میں بہت زیادہ دلچسپی سے شرکت کی۔
ان ورکشاپ کے آغاز سے زیادہ سے زیادہ دینی طلاب کو جدید ترین منیجمنٹ کی بہترین مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم ہوگا اور ان کی عملی کارکردگی میں نکھار آنے کے علاؤہ جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگی۔